جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

آئینی ترمیم کے دوران رابطے کیوں نہیں تھے؟ پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کے دوران رابطےمیں نہ رہنے والے سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کے دوران رابطےمیں نہ رہنے والے پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان سے رابطہ ختم کرنے پر وضاحت مانگ لی گئی اور ارکان کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

اسلام آباد:نوٹسز فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کیے گئے، دونوں سینیٹرز آئینی ترمیم کے دوران رابطے میں نہیں تھے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے منحرف اراکین پارلیمنٹ زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔

جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ترامیم متعارف کروا کر عدلیہ کی آزادی پر حملے کرنے کا منصوبہ بنایا، اپنے سینیٹرز اور ایم این ایز کو ہدایات جاری کیں کہ بل کی حمایت نہ کی جائے۔

نوٹسز میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اور ایم این ایز کو ہدایت کی گئی ترامیم کو ووٹ نہ دیں اور وہ محفوظ اور مخصوص جگہ پر رہیں، ارکان پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں