جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ کی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے مالیاتی امور سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے میں یواےای کی مسلسل حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان بالخصوص اماراتی بینکوں کے کردار کو سراہتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا زراعت، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی سے وزیرخزانہ مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے مشترکہ ملاقات بھی کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے امداد فراہمی کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی شمولیت پر زور دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی استحکام کیلئے امداد کی فراہمی مزید بڑھانے کی سفارش کی اور ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی امداد کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے رکھنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں