جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے وکلا کی جیل میں ملاقات کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ان کی وکلا سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سہ پہر تین بجے تک عدالت میں پیش کر کے ان کی وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ان کے وکلا سے ان کی اڈیالہ جیل میں ہی ملاقات کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے تین وکلا کی جیل میں آج سہ پہر تین بجے ملاقات کرائی جائے گی اور اس حوالے سے فریقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی سے 3 بجے جیل ملاقات کی تصدیق کر دی اور بتایا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین اور مجھے جیل ملاقات کیلیے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران خان کو سہ پہر تین بجے عدالت میں پیش کر کے ان کی وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی وکلا عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو آج عدالت لا کر وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں