جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا ہوجائیں گی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کل ہی بتا دیا تھا بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی ، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی پر سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جیسےمیں نےکل کہا تھا بشریٰ بی بی رہاہوجائیں گی وہ رہا ہوگئی ہیں، ان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ وی آئی پی طریقےسے بشریٰ بی بی کی گاڑی بھی اندرجانے دی گئی۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ جیسے میں نے بتایا تھابانی پی ٹی آئی بھی آج وکلا سے ملاقات کریں گے اور 26 اکتوبرسےبانی پی ٹی آئی سےجیل میں ریگولرملاقاتیں بھی ہوں گی ، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا، قوم سےمیں کچھ نہیں چھپاؤں گا۔

گذشتہ روز سینیٹر واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں کیاجائے گا وہ باہر آجائیں گی جبکہ 26تاریخ سےبانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بھی شروع ہوں گی۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، ان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا، رہائی کے بعد وہ بنی گالا روانہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔

خیال رہے عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی، بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں