جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

مسلسل تیسری اننگ میں انگلینڈ کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں

اشتہار

حیرت انگیز

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار فتح کے بعد انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس ہو گئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم پاکستانی اسپن بولرز کے جال میں ایسی پھنسی کہ پانچ بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 جب کہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

اس سے قبل ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلش ٹیم کی 20 وکٹیں پاکستان کے دو اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے حاصل کی تھیں۔

ملتان ٹیسٹ کیا پہلی اننگ میں ساجد خان نے 6 کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑائی تھیں تو نعمان علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ دوسری اننگ میں نعمان علی چھا گئے تھے اور سات انگلش بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنے کیریئر کی 50 ٹیسٹ وکٹیں بھی مکمل کی تھیں جب کہ ساجد خان کے ہاتھ تین وکٹیں آئی تھیں۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پنڈی ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ کرے گا۔ ٹیسٹ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز بھی برابر رہے گی۔

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسا کر 267 رنز پر ڈھیر کر دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں