اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں فوج نے کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے ضلع گاندربل میں آپریشن کے دوران 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے انسداد انٹیلی جنس ونگ نے متعدد اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا، نوجوانوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان بھی ضبط کر لیے۔

5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیر کے خلاف مظالم میں تیزی لائی گئی۔ 5 ہزار سے زائد کشمیری اس وقت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن میں فرسٹ سیکرٹری سرفراز گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلیے جبری گمشدگیوں کو ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی میں جبری گمشدگیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کے ساتھ مباحثہ ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کو خوف و تشدد کے ماحول کا سامنا ہے۔

پاکستان مندوب نے کہا کہ 8 ہزار سے زیادہ کشمیری لاپتا ہیں، مقبوضہ علاقے میں اب تک ہزاروں اجتماعی گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں