جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

ساجد خان نے انگلینڈ کیلیے بچھائے جال کا بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے متعلق بنایا گیا پلان بتا دیا۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے پہلے اوور کرانے کا پلان مینجمنٹ نے مجھے پہلے ہی دے رکھا تھا جب کہ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کرایا جب میرے اوور میں کافی گیند نے اسپن کیا۔

ساجدخان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے 30اوور گیند اسپن ہو گی گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دوسرا نہیں اس لیے پیس مختلف کرنےکی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے دوسری اننگز کےحوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔

ساجدخان نے کہا کہ نعمان علی تجربہ کار ہیں ان کے ساتھ بولنگ کراکر سیکھنے کو ملتا ہے انگلینڈ کے بلےبازوں کے مائنڈسیٹ سے کھیلا تاکہ وکٹیں مل سکیں، زاہدمحمود سے معذرت کرتا ہوں کیونکہ کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا۔

انہوں نے شائقین کی سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان کے بعد راولپنڈی کے تماشائیوں نے بھی سپورٹ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں