جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

’نیب نے 6 ماہ میں 4 کھرب روپے سے زائد برآمد کیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب نے 6 ماہ میں 4 کھرب روپے سے زائد برآمد کیے جو ریکارڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیب کی 24ویں سالانہ ڈی جیز کانفرنس کا اختتام ہو گیا۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ مالیاتی اسکینڈلز کے متاثرین کو جلد ریلیف کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کراچی اور سکھر نے 1.8 ملین ایکڑ رقبے پر اراضی واگزار کراکر 2.5 کھرب روپے بچائے جب کہ نیب نے اب تک6.1 کھرب روپے کی بالواسطہ اور بلاواسطہ وصولیاں کی ہیں۔

- Advertisement -

بریفنگ کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے 194,937 ملین روپے کی بلواسطہ وصولیاں کیں، نیب لاہور نے 31,038  متاثرین کو 23786.158 ملین روپے واپس دلائے۔

نیب 724 تحقیقات اور 217 تفتیش کےمقدمات پر کام کر رہا ہے اور نیب کے زیرسماعت ریفرنسز کی تعداد 821 ہے۔ جنوری سے اب تک 16429 شکایات کو نمٹایا گیا۔ نیب مقدمات میں ملوث 50 اشتہاری اور78 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں