جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

پتھر، ہتھوڑا اور تیز دھار چاقو: خاتون کے ہاتھوں دوست کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 28 سالہ خاتون کے ہاتھوں مرد دوست کی لرزہ خیز قتل کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے مکند پور کی رہائشی خاتون نے ساحل نامی دوست کو پتھر، ہتھوڑے اور تیز دھار چاقو سے قتل کیا اور 8 گھنٹے بعد خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر اعتراف جرم کیا۔

4 بچوں کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے عاشق کو اس لیے قتل کیا کیونکہ وہ شرابی تھا اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا، ملزمہ نے بتایا کہ وہ ساحل کے ساتھ کافی عرصے سے رہ رہی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے شوہر بنٹی یادو کی موت 2018 میں ہوئی تھی اور وہ تب سے دہلی میں رہ رہی ہیں، ان کے چار بچے ہیں جن میں ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔

ساحل شادی شدہ تھا اور اس کا بھی ایک بچہ تھا۔ خاتون ایک ماہ قبل بہار میں اپنے گاؤں گئی تھیں اور ساحل کو اپنا گھر چھوڑنے کو کہا تھا لیکن مقتول نے انکار کر دیا تھا۔

منگل کو ساحل نشے کی حالت میں تقریباً 1:30 بجے گھر آیا اور خاتون کو پریشان کرنے لگا۔ اس کے رویے سے تنگ آ کر خاتون نے اسے قتل کیا۔

پولیس نے فوری طور پر مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال بھیج دیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں