جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

گھر میں گھس کر پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی یونان میں گھر میں گھس کر پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی یونان میں ایک جج نے ایک ایسے شخص کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے جو پڑوسیوں کے گھر میں گھس کر ان کے جوتے سونگھتا تھا جس سے مکین عاجز آگئے تھے۔

28 سالہ شخص تھیسالونیکی میں عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے رویے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے اسے بڑی شرمندگی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ شخص نے کہا کہ قانون توڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

پڑوسیوں نے عدالت میں کہا کہ گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کے دوران کبھی بھی جارحیت کا مطاہرہ نہیں کیا۔

شہری کو 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹے قصبے سنڈوس سے پولیس نے گرفتار کیا، پولیس کو اس وقت بلایا گیا جب پڑوسی نے شہری کو صحن میں اپنی فیملی کے جوتے سونگھتے ہوئے پایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں