جمعہ, اکتوبر 25, 2024
اشتہار

غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری، قتلِ عام جاری، ڈاکٹرز کو بھی پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے غزہ کے اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کر دی جب کہ علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا۔

شمالی غزہ کے محاصرے کے دوران اسرائیلی فوج نے کمال عدوان پر براہ راست بمباری کی اور شہریوں کا قتل عام کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے اسپتال میں داخل ہو کر سرجنز اور ڈاکٹرز کو پکڑ لیا۔

ڈائریکٹراسپتال کے مطابق اسپتال میں موجود زخمیوں کی سرجریز رک گئی کیونکہ ڈاکٹرز نہیں، 15 سے زائد ایسے کیسز ہیں جن کی فوری سرجری کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج نے انتہائی نگہداشت یونٹ کو نقصان پہنچایا اور اسپتال کے اطراف میں 2 گھنٹے تک بمباری کی۔ اسرائیل فوج نے اسپتال کے اطراف بمباری کر کے عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

کمال عدوان اسپتال کے اطراف ملبے کے ڈھیر کی وجہ سے تمام راستے بند ہو گئے۔ ترجمان سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ کمال عدوان اسپتال کے اطراف لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اسرائیلی ڈرون نےپانی کی قلت کیلئےاسپتال اوراطراف میں واٹرٹینکس کو تباہ کر دیا۔

شمالی غزہ میں گزشتہ 20 دن سےجاری محاصرے میں 820 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔  گزشتہ ہفتےاسرائیل نےجبالیہ میں العودہ اسپتال پر بمباری کی جب کہ بیت لاہیہ میں انڈونیشی اسپتالوں پربھی گولہ باری کی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ النصیرات اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہید افراد کی تعداد 17 ہو گئی اور درجنوں زخمی ہیں۔ حملے کے شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں