اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیمبر سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انھیں گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔
رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ اپنا چیمبر سنبھال لیا۔
چیف جسٹس نے چارج سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔
دوسری جانب نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔
مزید پڑھیں : یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ویب سائٹ پر جسٹس یحییٰ کا نام چیف جسٹس پاکستان کےطورپراپ ڈیٹ کردیا گیا، یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
اس سے قبل ایوان صدر میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ 30 ویں چیف جسٹس ہیں۔