اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

’ساجد اور نعمان کی کارکردگی نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار کارکردگی نے کئی چہروں کو بے نقاب کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔

- Advertisement -

سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے لکھا کہ قومی ٹیم کو تین سال سے زائد عرصے بعد ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد ہو۔

 

محمد حفیظ نے لکھا کہ کریڈٹ نئے سلیکٹرز کو جاتا ہے جنہوں نے سخت فیصلے لینے کی ذمہ داری لی، شاباش۔

محمد حفیظ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا خاص نوٹ: نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام اور شان مسعود سب ڈومیسٹک لیول کے بہترین پرفارمر ہیں۔

یہ پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے ساڑھے 3 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ دو چہروں ساجد خان اور نعمان علی کی متاثر کن پرفارمنس نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تین سال سے زائد عرصے بعد کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، اس سے بھی اہم یہ ہے کہ دونوں کی پرفارمنس نے بہت سے چہروں کو بے نقاب کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی ہے، پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیت کی تلاش میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں