ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

کراچی کیلیے 500 بسوں کا منصوبہ، شرجیل میمن کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے عوام کیلیے 500 بسیں ٹرانسپورٹ سسٹم میں شامل کرنے کے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت مختلف محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے مختلف پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ یلو لائن بی آر ٹی پراجیکٹ میں بسوں کے ساتھ ان کا آپریشن شامل ہے اور اس کیلیے پرائیویٹ پارٹنر پورا پراجیکٹ چلائیں گے۔

- Advertisement -

اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ یلو لائن کی فزیبلیٹی نومبر 2024 میں مکمل کی جائے۔

اجلاس میں شرجیل میمن نے بتایا کہ 500 بسیں کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، یہ الیکٹرک بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بسوں کیلیے ڈونر ایجنسیز سے بات چل رہی ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 300 ڈیزل، ہائبرڈ یا الیکٹرک بسیں 5 اضلاع کیلیے شروع کرنا چاہتے ہیں، انٹرا سٹی روٹس کیلیے ڈیزل، ہائبرڈ یا الیکٹرک بسیں ہوں گی۔

’منصوبے کے تحت 60 بسیں ہر ڈویژن کو دی جائیں گی۔ 60 بسیں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں چلائی جائیں گی۔‘

اجلاس میں وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کول گیسی فکیشن جنوبی افریقا، امریکا اور چین میں چل رہی ہیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چائنیز اتھارٹیز کے ساتھ کول سے گیسی فکیشن پراجیکٹ کیلیے بات کریں گے۔

مراد علی شاہ نے ناصر حسین شاہ کو پراجیکٹ پر کام کرنے کی ہدایت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں