ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

شمالی غزہ کی پوری آبادی کے خاتمے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں قتلِ عام جاری ہے جہاں بھوک اور پیاس سے فلسطینی بلبلا اٹھے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ظالمانہ جرائم کیے جا رہے ہیں جس کے باعث پوری آبادی کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے محاصرہ اور شمالی غزہ کی صورتحال نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے، اسرائیلی اسپتالوں کو نشانہ اور میڈیکل اسٹاف کو حراست میں لے رہا ہے اور پناہ گاہوں کو خالی اور جلا رہا ہے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی فوج ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے سے روک رہی ہے۔

اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امن فوج پر حملوں میں سفید فاسفورس کا استعمال

دہشتگرد فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر کے نہ صرف میل اسٹاف بلکہ اس میں زیرِ علاج زخمیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

تازہ اسرائیلی حملوں میں کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کا 8 سال کا بیٹا شہید ہوگیا جس کی شناخت حسام ابو صفیہ کے نام سے ہوئی۔

اسرائیل نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے کمال عدوان اسپتال میں دواؤں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا اور آئی سی یو وارڈ کو نقصان پنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں