اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے کا الگ الگ کپتان لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 اور ون ڈے کا الگ الگ کپتان لانے کا فیصلہ کیا ہے، آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ون ڈے کپتانی ملنے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی زیرِصدارت سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملنے کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 کی کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا، بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم اور کپتان کے حوالے سے تجاویز دیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد انھوں نے کرکٹر سلمان آغا سے ملاقات کی تھی بعد ازاں چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو ملاقات کیلئے بلالیا تھا۔

محمد رضوان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات کے دوران کوچز بھی ان کےساتھ ملاقات میں شامل تھے، چیئرمین پی سی بی کل سہ پہر پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں