اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں گرمی کا راج کب ختم ہوگا؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث اکتوبر کے اختتام پر بھی شدید گرمی ہے نومبر کے وسط میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے سے حبس برقرار ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ گرمی کی یہ لہر مزید ایک ہفتہ سے زائد برقرار رہ سکتی ہے۔

- Advertisement -

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط سے شہر قائد کا موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ہے۔ اس میں علی الصباح اور رات کے اوقات میں قدرے خنکی اور دن میں موسم نسبتاً گرم رہے گا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور تھرپارکرسمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں