ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

اس صدی کے آخر تک ہماری زمین ۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ہولناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی موسمیاتی تبدیلی ہمارے کرہ ارض پر بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ اس صدی کے آخر تک ہماری زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں 2.6 ڈگری تا 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔ اگر بڑے پیمانے پر اور تیزی کے ساتھ غیر معمولی اقدامات نہ کیے گے تو گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کا ہدف مکمل نہ ہو سکے گا۔

- Advertisement -

عالمی ادارے کی جانب سے یہ انتباہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آئندہ ماہ نومبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں منعقد ہونے والی 2024 کی یو این کوپ 29 سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔

اس انتباہ کے جاری کیے جانے کے بعد امکان ہے کہ کانفرنس میں ممالک پر موسمیاتی تغیر سے نمٹنے اور کاربن اخراج میں کمی لانے کے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے اور مالی اعانت بڑھانے کے لیے زور دینے کے لیے ساتھ غیر معمولی عملی اقدامات کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں