پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

امریکا میں مقیم درجنوں بھارتی ملک بدر کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مقیم درجنوں بھارتیوں کو ملک کو بدر کر دیا گیا ہے یہ وہ بھارتی ہیں جو غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم تھے۔

غیر ملکی میڈی اکے مطابق امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ڈپٹی سیکریٹری کرسٹی اے کینیگالو نے کہا کہ غیر مقیم شہریوں کو لے کر چارٹر پرواز 22 اکتوبر کو روانہ کردی گئی تھی اور کہا کہ ان بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے جو بغیر کسی قانونی دستاویز کے رہائش پذیر تھے اور انہیں فوری طور پر بھیجا جانا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2024 میں نافذ ہونے والے قانون کے بعد امریکا کی سرحدوں سے غیرقانونی مداخلت میں 55 فیصد کمی آگئی ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا کہ مالی سال 2024 کے دوران محکمے نے 145 سے زائد ملکوں کے 495 سے زائد بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے گزشتہ ایک برس کے دوران کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، مصر، موریطانیہ، سینیگال، ازبکستان، چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں