بدھ, اکتوبر 30, 2024
اشتہار

والد کے رویے نے ویڈیو بنانے پر مجبور کیا، فردوس جمال کے بیٹے کے سنگین الزامات

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ والد کی ویڈیوز کے بعد اسکا جواب دینے پر مجبور ہوا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے کچھ دنوں قبل انکشاف کیا تھا کہ کچھ انھوں نے اہل خانہ کو خود سے الگ کردیا ہے اور وہ اس وقت لاہور میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں جبکہ فیملی کے افراد پشاور جاچکے ہیں، متعدد انٹرویوز میں وہ شکوہ کرچکے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔

ان کلپس اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد فردوس جمال کے صاحبزادے حمزہ نے یوٹیوب پر تقریباً 10 منٹ کی ویڈیو میں والد کے رویے سمیت والد کے بھائیوں کی جانب سے پیدا کی گئی مشکلات کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ والد کے رویوں کی وجہ سے ہی والدہ نے خلع لی۔

- Advertisement -

حمزہ کا کہنا تھا کہ والدہ نے انھیں سختی سے تاکید کی کہ وہ ویڈیو میں کوئی جذباتی بات نہیں بتائیں گے، اس لیے وہ صرف پردے میں رہ کر بتا رہے ہیں کہ والد کے رویوں کی وجہ سے ہی ان کا خاندان مشکلات کا شکار ہے۔

افسردگی کے ساتھ حمزہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن وہ والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے۔

سینئر اداکار کے بیٹے نے کہا کہ فردوس جمال کی تمام اولاد اور اہلیہ نے ہی فردوس جمال کو کینسر کے وقت سہارا دیا، ان کے علاج کے اخراجات برداشت کیے،

حمزہ نے سوال کیا کہ ان کی دیکھ بھال انھوں نے نہیں کی تو اور کون تھا ان کا خیال رکھنے کے لیے؟ بہن اپنے والد کی دیکھ بھال کرتی رہیں جب کہ وہ اور ان کے بھائی والد کے علاج کے لیے اخراجات کے انتظامات کرتے رہے۔

حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے چار سے پانچ سال کے دوران ایک بھی ڈرامے میں کام نہیں کیا؟ کوئی ان سے جاکر پوچھے کہ ان کے اخراجات کیسے چل رہے ہیں؟

انھوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ والد ہمیشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی اور یہ کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، انہوں نے ایک بار بھی ان کی والدہ سے متعلق نہیں سوچا۔

حمزہ فردوس نے مبہم انداز میں سوال کیے کہ لاہور میں رہائش کے لیے اور بھی اچھی جگہیں ہیں لیکن ان کے والد ایک خراب جگہ میں رہائش کے لیے بضد کیوں ہیں؟ اور وہاں ہی وہ کیوں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور خاندان سے متعلق بہت سارے معاملات کا علم میڈیا کے بہت سارے لوگوں کو ان سے زیادہ ہوگا، اس لیے وہ زیادہ کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے، وہ پردے میں رہ کر بات کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 میں پاکستانی کے نامور اداکار فردوس جمال کینسر میں مبتلا ہوئے تھے ، تاہم 2024 کے آغاز میں وہ اس بیماری سے صحتیاب ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے متعدد انٹرویوز میڈیا کی زینت بنے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں