حیدر آباد : پولیس افسرکو گالی دینے والے وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکرٹری کے بیٹے ارسلان باجاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نجی سیکرٹری سلیم باجاری کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم ارسلان باجاری کیخلاف تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں تھیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹرفرخ لنجار کا کہنا تھا کہ ملزم ارسلان کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ، پولیس جوانوں کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں۔
مزید پڑھیں : وڈیرے کا بیٹا ہوں، اے ایس آئی کی اوقات کیا ہے؟ نوجوان نے پولیس کی دھجیاں اڑا دیں
گذشتہ روز حیدرآباد میں بااثر شخصیت کا بیٹا گاڑی روکنےپرآگ بگولہ ہوگیا تھا، حیدر آباد میں پولیس افسر نے گاڑی روکی تو گالیاں دیتا ہوا اترا ، جس پر اے ایس آئی اظہر نے کہا کہ تمیز سے بات کریں، جس پر نوجوان کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ہمارا نوکر ہے، چار، چار اے ایس آئی گاڑی میں لے کر گھومتا ہوں۔
پولیس افسراظہر نے کہا کہ آپ کانام کیاہےاپنی شناخت کرائیں تو نوجوان کا کہنا تھا کہ تمہیں اپنانام کیوں بتاؤں، تم ہوتےکون ہو؟نوجوان نوجوان وزیراعلیٰ سندھ کے پی ایس سلیم باجاری کا بیٹا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ نوجوان وزیراعلیٰ سندھ کےپرائیویٹ سیکریٹری سلیم باجاری کا بیٹاہے۔