اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہو کر 254 روپے 19 پیسے فی کلو ہوگیا، اس کی نئی قیمت 2999 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی۔
یاد رہے کہ اکتوبر کیلیے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے 28 پیسے کا اضافہ اس کی نئی قیمت 2965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
- Advertisement -
جبکہ ستمبر میں فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کر کے اس کی نئی قیمت 244 روپے مقرر کی گئی تھی۔