جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کا حماس کے سینئر عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ میں ایک فضائی حملے میں فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سینئر عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے حماس کے سینیئر عہدیدار عزالدین قاصب کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیل نے عزالدین قاصب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

- Advertisement -

ادھر، مزاحمتی تنظیم حماس نے عزالدین قاصب کی شہادت کے اسرائیلی دعوے پر فوری طور کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی علاقے طولکرم میں مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک کمانڈر کو مقابلے میں شہید کر دیا۔

تاہم دوسری جانب، فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے 29 سالہ اسلام جمیل عودہ کی شناخت ایک عام شہری کے طور پر ظاہر کی تھی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے علی الصبح طولکرم کی ایک رہائشی عمارت کو گھیرے میں لے کر ایک اپارٹمنٹ کو مسلسل گولیوں اور 20 سے زائد دھماکا خیز گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسلام جمیل عودہ نے 3 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ایک حماس کے کمانڈر کے بعد طولکرم میں تنظیم کی قیادت سنبھالی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں