پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

کراچی میں میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ایف آئی اے نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی میں ملیر کراچی میں میڈیکل سٹور سے ممنوعہ امپورٹڈ انجکشن کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور سے ممنوعہ انجکشن بوسٹن کا بھاری سٹاک ضبط کیاگیا ہے، ڈریپ، ایف آئی اے نےمیڈیکل سٹور پر کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی۔

یہ انجکشن مویشی کو دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے لگایا جاتا ہے، جو مویشی کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ڈریپ ذرائع نے کہا حکومت نے بوسٹن انجکشن کے استعمال پرپابندی عائد کر رکھی ہے، میڈیکل اسٹور سے برآمدانجکشن ایل جی چیم کوریا کا تیارکردہ ہے۔

میڈیکل اسٹور سے  انجکشن کے ایک بیچ کا سٹاک برآمد ہوا ہے تاہم میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

بوسٹن انجکشن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، گوالے دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے مویشی کو انجکشن لگاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں