منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی الیکشن: ریاست نیو ہیمشائر میں ووٹوں کی گنتی مکمل، کس کو برتری حاصل؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں آج صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے ریاست نیو ہیمشائر کے ایک گاؤں میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

امریکا میں 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور ریاست نیو ہیمشائر میں سب سے پہلے ووٹ ڈالنے کی 60 سالہ روایت برقرار رہی اور اس کے ایک گاؤں ڈکس ول نوچ میں رات 12 بجتے ہی رجسٹرڈ 6 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر لیا۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وہاں ووٹوں کی گنتی بھی مکمل ہوگئی۔ 3 ووٹ ڈونلڈ ٹرمپ اور تین ہی کاملہ ہیرس کو ملے ہیں یوں یہاں کسی امیدوار نے سبقت نہیں لی۔

- Advertisement -

نیو ہیمپشائر میں انتخابی قوانین کے مطابق 100 سے کم رہائشیوں والی میونسپلٹیوں کو اپنے پولنگ سٹیشنوں کو آدھی رات کو کھولنے اور جب تمام رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا شہری فرض پورا کر لیا ہے تو انہیں بند کرنے کی اجازت دی ہے۔

ڈکس ول نوچ کے رہائشیوں نے 2020 میں اس وقت کے امیدوار جو بائیڈن کو متفقہ طور پر ووٹ دیا اور وہ 1960 میں آدھی رات کی ووٹنگ کی روایت شروع ہونے کے بعد سے تمام ووٹ حاصل کرنے والے صرف دوسرے صدارتی امیدوار تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں رجسٹرڈ 24 کروڑ سے زائد ووٹرز آج اپنے نئے صدر کا انتخاب کر رہے ہیں۔ 9 کروڑ کے لگ بھگ ووٹرز قبل از وقت پولنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

مبصرین الیکشن کے حوالے سے کسی بھی امیدوار کی جیت کی پیشگوئی سے گریزاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور کوئی بھی امیدوار بازی لے جا سکتا ہے۔

ویڈیو: امریکا کا نیا صدر کون؟ دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کر دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں