اسلام آباد: اخوندزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری اور اخوندزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا گفتگو کی، اخونذادہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے اور عوام کی تائید سے محروم ہے، فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی ملے، ہم مشترکہ مزاحمت کی طرف بڑھیں گے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ کل حکومت نے جو قانون سازی کی وہ وعدوں کی خلاف ورزی ہے، مولانا بیرون ملک جار رہے ہیں، ان کی واپسی پر اپوزیشن سےمشاورت ہوگی
- Advertisement -
اسلم غوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات سے رہائی ملتی ہے تو ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو مسلسل جیل میں رکھنا سوالیہ نشان ہے۔