جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

’حکومت کا طے شدہ فیصلہ ہے سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دینا‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت کا طے شدہ فیصلہ ہے کہ سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دینا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، 2 بجے ملاقات کا وقت تھا، اڈیالہ روڈ پہنچے تو پولیس نے سڑک بلاک کردی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے 2 بجے اڈیالہ پہنچ گئے تھے 4 بجے تک وہاں رہے لیکن ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔

- Advertisement -

اسد قیصر نے کہا کہ لیڈر کے ساتھ مشاورت کرنی ہوتی ہے یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں مسلسل اپنے قانونی اور آئینی حق سے محروم رکھا جارہا ہے، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں، ہم اپنے مطالبات کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے۔

اس سے قبل سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا تھا کہ امریکا تک کہہ چکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل ان فیئر ہیں، میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پاکستان کی لڑائیاں چھوٹی سمجھتےہیں کوئی بڑا جھگڑا چاہتے ہیں، یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ نہ کرتے، ایک طرف مبارکباد دیں دوسری طرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں