اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے۔
کبھی میں کبھی تم نے ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، صرف یو ٹیوب پر 158.3 ملین ناظرین نے ڈرامہ دیکھا جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
View this post on Instagram
ڈرامے کو ناصرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، بھارت اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی آخری قسط کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔
کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط میں ’شرجینا اور مصطفیٰ‘ ایک ہوگئے جس کے اختتام کو مداحوں نے سراہا اور کمنٹس میں اداکاروں کے کردار کی تعریف کی۔
آخری قسط میں دکھایا گیا کہ مصطفیٰ، بڑے بھائی عدیل کو جیل سے رہا کروادیتے ہیں لیکن انہیں ساتھ گھر لے کر نہیں جاتے جبکہ شرجینا اور مصطفیٰ بھی ملاقات کرکے گلے شکوے دور کرلیتے ہیں۔
مداح بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، نعیمہ بٹ، عماد عرفانی کی اداکاری کی بھی تعریف کررہے ہیں۔
مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنایا جائے، ایک مداح نے لکھا کہ اس ڈرامے کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔