جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’دنیا کو روس کی ضرورت ہے امریکا یا مغرب کی نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا کو روس کی ضرورت ہے۔

والڈائی فورم سےخطاب ہوئے پیوٹن نے کہا کہ دنیا کو ماسکو کی ضرورت ہے واشنگٹن یا برسلز کچھ نہیں کر سکتے، امریکا اور اس کے اتحادی اپنی تسلط پسندانہ خواہشات پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کا بہاؤ مغرب کی خواہشات کے خلاف چل رہا ہے دنیا مٹتی ہوئی بالادستی کی دنیا سے بڑھتی ہوئی کثیر قطبیت کی طرف جارہی ہے، پرانے تسلط پسند جو دنیا پر حکمرانی کرنے کے عادی تھےاب ان کی بات نہیں سنی جا رہی۔

- Advertisement -

روسی صدر کا کہنا تھا کہ مغرب کے اپنے استثنیٰ کے بارے میں عقائد عالمی المیے کا باعث بن سکتےہیں کوئی ضمانت نہیں دے سکتا کہ مغرب اپنی پوزیشن کیلئے جوہری ہتھیاروں کا سہارا نہیں لےگا۔

پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اب بھی دہشت گردی اور نسل کشی کو جواز بناتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں