ملک بھر میں تین روز تک سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2683 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔