جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر محمد حفیظ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان محمد حفیظ نے لکھا کہ یہ دن کا خواب تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اور ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے، حکومت اور پی سی بی کے مضبوط اور حیران کن جواب کا منتظر ہوں۔‘

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر اگر پی سی بی کی جگہ ہوتا تو میں بھی یہی کہتا کہ جاؤ نہیں کرنی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔

وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ بھارت نے ایک اور پاکستان نے 2 ایگریمنٹ کیے بھارت نے ممبر پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ  کیا ہے،جو بورڈ ممبر کرتے ہیں جب کہ پاکستان نے پارٹیسپیٹنگ ایگریمنٹ کے ساتھ ہوسٹنگ ایگریمنٹ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے  اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو وجہ بنایا بھارت نےکہہ دیا سیکیورٹی ایشو ہے مجھے نہیں معلوم سیکیورٹی ایشو ہے یا نہیں؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی نہیں کراتا  تو وجہ کیا بتائے گا؟ پاکستان یہ نہیں کہہ سکتا کہ بھارت نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں