جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ویڈیو : تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی؟ پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہیوسٹن : تیز رفتاری کا بھیانک انجام سامنے آگیا، امریکی شہر ہیوسٹن میں انتہائی تیز رفتار کار اُڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی، ڈرائیور معجزاتی طور پر مرنے سے محفوظ رہا۔

دنیا بھر میں سڑکوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، جس کی وجہ سے روزانہ بے شمار لوگ یا تو اپنی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا پھر زندگی بھر کیلیے معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایک ایسا ہی دلخراش واقعہ امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بےقابو ہوکر پہلے ایک کھمبے سے ٹکرائی اور پھر قلابازی کھاتے ہوئے ایک گھر کے چھت پر جا لگی، خوش قسمتی سے اس ہولناک حادثے میں ڈرائیور موت سے محفوظ رہا۔

- Advertisement -

جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے اس منظر کو محفوظ کرلیا، ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ پام سپرنگز ڈرائیو پر فریٹن اسٹریٹ کے قریب تقریباً صبح 9:30 بجے پیش آیا۔

متاثرہ گھر کے پڑوس میں رہائش پذیر خاتون کیوا ناؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جب میں نے گھر کے باہر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تو یہ میرے لیے خوفناک اور حیران کن لمحہ تھا مجھے لگا
کہ کوئی بم پھٹا ہے۔

کیوا ناؤتھ نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ ڈرائیور جو ہوش میں تھا اور خود ہی کار سے باہر نکل آیا، لیکن اس کے سر سے خون بہتے ہوئے دیکھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی حالت کیا ہے؛ بس اتنا جانتی ہوں کہ اسے فوری اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ہیوسٹن پولیس نے ابھی تک نہیں تفصیلات جاری نہیں کیں کہ آیا ڈرائیور نشے میں تھا یا اس پر کوئی الزامات عائد کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں