عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق اپنے گردشی بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
عاطف اسلم ایک قابل ذکر مقبول پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں ان کی سریلی آواز، اعلیٰ نوٹوں اور ناقابل فراموش گانوں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے، وہ کسی بھی کنسرٹ یا فنکشن کے لیے بھاری رقم وصول کرنے والے سب سے مہنگے پاکستانی اداکار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس وقت سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے متعلق ایک وائرل بیان گردش کر رہا ہے، تقریباً تمام ویب سائٹس اور انسٹاگرام پیجز نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عاطف اسلم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پرفارم نہیں کریں گے کیونکہ ان کا دل مقدس مقامات کے قریب گانا قبول نہیں کرسکتا۔
تاہم گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق ان سے منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ ہے۔
View this post on Instagram
عاطف اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عجیب ہے کہ میرے نام سے وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو میں نے کبھی کہی ہی نہیں، انہوں نے میڈیا اور فنکار برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی بیان کی سچائی کو جانچنے کے بعد ہی رپورٹ کریں۔
گلوکار نے وضاحت کی کہ ہم نے ماضی میں ریاض میں پرفارم کیا ہے، جو ہمارے موقف کا بہترین ثبوت ہے۔