بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آئی سی سی سے خط میں کیا سوالات پوچھے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اس حوالے سے کچھ سوالات کیے ہیں۔

چیمئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے مگر بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان پوری چیمپئنز ٹرافی اپنے ہی ملک میں کرانے کے موقف پر ڈٹ گیا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی انکار سے متعلق کئی سوالات پر آئی سی سی سے جوابات مانگے ہیں جو سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے پوچھا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کب اطلاع دی کہ ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟

- Advertisement -

پی سی بی نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کیا بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے؟ اگر کیا ہے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

پی سی بی نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کی تحریری کاپی بھی طلب کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کے جواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا اور پھر اپنی حکومت سے ہدایات لے گا۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر۔۔۔۔؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں