جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو کیا کرنا چاہیے؟ محمد عامر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر بھارتی بورڈ پر برس پڑے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر کرکٹ کا نقصان ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک ٹیم کی وجہ سے دوسری ٹیموں کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔

محمد عامر نے کہا کہ بہتر یہی ہوگا کہ بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر رکھا جائے اور ان کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کرلیا جائے۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے کہا کہ جب دوسری ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں تو بھارت کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنا عجیب سی بات ہے بعد میں دیگر ٹیمیں بھی کسی بھی ملک کا دورہ کرنے پر اعتراض اٹھا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، بھارت کا فیصلہ یقینی طور پر شائقین کے لیے بھی مایوس کن ہے۔

محمد عامر نے مشورہ دیا کہ آئی سی سی کو اختیار دیا جانا چاہیے کہ وہ کسی رکن بورڈ کے خلاف کارروائی کرے اگر اس کی حکومت کھیل میں سیاست کو لاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

میگا ایونٹ کے انعقاد کو 100 سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ آئی سی سی نے 11 نومبر کو 100 دن کے حوالے سے تقریب رکھی تھی جس میں شیڈول کا اعلان کیا جانا تھا۔ تاہم بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد تقریب موخر اور چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں