جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اسلامی نظریاتی کونسل نے ’وی پی این‘ کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو اختیار ہے کہ برائی اور اس تک پہنچانے والے اقدامات کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ متنازع، گستاخانہ، ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ایپ فوری بند کی جانی چاہیے۔

- Advertisement -

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ غیر اخلاقی، غیرقانونی امور تک رسائی کے لیے استعمال سافٹ ویئر شرعاً ممنوع ہے۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے مزید کہا کہ غیرقانونی مواد تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں۔

وی پی این کیا ہے؟

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔

ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں