کراچی: گارڈن کے رہائشی علاقے میں4 بندروں نے ہلچل مچاد دی، وائلڈ لائف کی ٹیم بندروں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن البیلا چوک کے قریب رہائشی علاقے میں 4 بندر نکل آئے، جس پر چڑیا گھر انتظامیہ نے کہا ہے کہ بندر چڑیا گھر سے نہیں نکلے۔
پولیس نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کردی گئی ہے، بندر کس کے ہیں اور کہاں سے آئے، اس معاملے کی تحقیقات ہوں گی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تین چار روز سے نظر آرہے ہیں اور شرارتیں کرتے ہوئے بھاگ جاتے ہیں۔
وائلڈ لائف کی ٹیم بندروں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں پہنچ گئی ، وائلڈ لائف ٹیم نے سرچ کیا تھا لیکن انہیں بندر نہیں مل سکا تھا۔
گذشتہ سال کراچی سٹی کورٹ میں لائے جانے والے 14 بندر کے بچوں میں سے ایک عدالت سے بھاگ گیا تھا، محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم بندر کے بچے کو پکڑنے کیلئے سٹی کورٹ میں موجود ہیں، مگر تاحال کامیابی نہ مل سکی تھی۔
کراچی ٹال پلازہ پر دوران چیکنگ چار سدہ سےآنے والی بس سے 14 بندر برآمد کیے تھے اور ملزمان پر صوبہ سندھ کے تحفظ جنگلی حیات قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔