ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

احتجاج ہر صورت ہوگا ، پی ٹی آئی قیادت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج ہر صورت ہوگا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا جائے گا ، اس مرتبہ احتجاج سے واپسی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شیخ وقاص شریک ہوئے۔

اجلاس میں کل ہونے والے احتجاج کی تیاریوں اور حکمت عملی سمیت وفاق اورپنجاب حکومت کے احتجاج روکنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں کارکنوں کی گرفتاریوں اور کے پی حکومت کیخلاف ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ہر صورت ہوگا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا تمام رکاوٹوں کو توڑ کر جلوس اپنی منزل تک پہنچیں گے، اس مرتبہ احتجاج سے واپسی نہیں ہوگی۔

شیخ وقاص اکرم نےکہا کل قوم سڑکوں پرہوگی،آئین پرامن احتجاج کاحق دیتا ہے جس سے دست بردارنہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے دورِحکومت میں مسلم ممالک سےمثالی برادرانہ تعلقات استوارہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے مارچ کے لیے بھرپور انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ تمام ورکرز کو پانی، نمک، شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں