ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی کے شہری کو قتل کرنے کی سپاری کس نے دی ؟ گرفتار ٹارگٹ کلرز کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انچولی میں ابوہاشم نامی شہری کی ہدف بنا کر قتل کرنے والے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے 50 ہزار میں ایرانی تنظیم سے سپاری لے کر ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں موجود دہشت گرد تنظیم کی ایک مرتبہ پھر کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزمان13نومبرکوانچولی میں شہری کےقتل میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ٹارگٹ کلرزکاتعلق ہمسائےملک کی کالعدم تنظیم سےہے اور بیرون ملک کی انٹرنیشنل لائن سے ٹارگٹ کلنگ کےاحکامات ملتے تھے۔

ملزمان نے انچولی میں ابوہاشم نامی شخص کوقتل کرنےکااعتراف بھی کیا، کالعدم تنظیم زینبیون کے ٹارگٹ کلرز کو واردات کیلئے 50 ہزار دیےگئے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کے نام منظر عباس، آصف اور منور ہیں۔

گرفتار ملزم منظرعباس نے اے آر وائی نیوز کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے کاشف سے رابطے میں تھا، کاشف نے ریکی کی وہ پہلے سے ہوٹل پر بھی موجود تھا، ایران میں علی امام سے رابطے میں تھا اور ٹارگٹ کلنگ کے 50 ہزار روپے میں سپاری لی تھی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ہدف پورا کرنے سے قبل 3 دن تک مقتول کی ریکی کی، قتل سے پہلے کاشف نامی ملزم کے اشارہ کرنے پر ابوہاشم کو گولیاں ماریں۔

ٹارگٹ کلر نے بتایا کہ رقم قتل کے بعد ملنا تھی پہلے ہی پکڑے گئے، قتل کےبعدموبائل فون چھیننے کا بھی کہاگیاتھا تاہم واردات کےبعدناگن کی طرف فرار ہوئےپولیس نے گرفتارکرلیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں