پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

دہشتگردی واقعات، آئیڈیاز نمائش سے ہتھیاروں کی خریداری اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر آئی جی سندھ نے اہم اجلاس طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر 26 نومبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نے 26 نومبر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں ایڈیشل آئی جی سی ٹی ڈی حالیہ دہشت گردی واقعات پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز بھی موجود ہوں گے، سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

آئیڈیاز نمائش میں ہتھیاروں اور دیگر مصنوعات کی لسٹ بنائی گئی تھی، ڈی آئی جی فنانس بنائی گئی فہرست اجلاس میں پیش کریں گے، متعلقہ افسران جدید آلات، ہتھیاروں کی فہرست دیں گے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی سی آئی اے ہوٹل آئی کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ مدارس کے طلبا اور فیکلٹی ممبران رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔

کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبا کی رجسٹریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی، ڈی آئی جی آئی ٹی پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بھی مکمل بریفنگ دی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر آئی جی سندھ کی جانب سے احکامات دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں