آئی پی ایل کے 2025 کے ایڈیشن کے لیے بولی کا عمل اس بار سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا ہے، جہاں کرکٹرز کی بڑی بولیاں لگائی گئیں۔
ہائی پروفائل پلیئرز میں ایک کرکٹر کے ایل راہول بھی تھے جنھیں دہلی کیپٹلز نے 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں خریدا، تاہم ایسے میں انگلینڈ کے سابق کپتان اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق قائد ای این مورگن نے کے ایل راہول کی نیلامی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ای این مورگن نے دہلی کیپٹلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیحات مجموعی طور پر کافی اچھی ہیں، دہلی نے راہول کی خریدا اور کرکٹرز ٹیم میں کئی رول بخوبی نبھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ رائل چیلنجز بنگلورو بھی اس دوڑ میں شامل تھے تاہم دہلی کیپٹلز نے اچھا فیصلہ کیا انھوں نے ٹیبل پر آکر اچھی قدر کے حامل پلیئرز کے لیے درست فیصلہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ کے ایل راہول 14 کروڑ کا پلیئر نہیں ہے بلکہ وہ جس طرح کا کھلاڑی ہے اور اپنی ٹیم کے لیے جو کرسکتا ہے اسے 20 سے 22 کروڑ روپے میں فروخت ہونا چاہیے تھا۔
مورگن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دہلی کے کپتان بھی بن سکتے ہیں، خیال رہے کہ اس سے قبل کے ایل راہول لکھنو سپر جائنٹس کا حصہ تھے۔