منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

’’ملک میں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کاخدشہ ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں سامان کی ترسیل رک چکی، اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں سامان کی ترسیل کرنے والے کنٹینرز سڑکوں پر پڑے ہیں، میڈیکل اسٹورز پر دواؤں کا پہنچنانا، مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی ناممکن ہوچکی ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ خدارا ملک میں سیاسی افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے، اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے عوام پریشان ہیں، راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ایمبولینس میں لوگ مررہے ہیں انھیں بھی راستہ نہیں دیا جارہا، ملک بھر کی سبزی منڈیاں بند پڑی ہیں، دودھ کی سپلائی بند ہوچکی ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا مزید کہنا تھا کہ پھل اور سبزیاں راستوں میں گل سڑرہی ہیں، شہری اپنے شہروں میں محصور ہوگئے ہیں، اپیل کرتا ہوں اگر ملک چلانا ہے تو کوئی حل نکالا جائے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ دہاڑی دار طبقے کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے، کاروباری پہیہ بالکل رک چکا ہے جس سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں