ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

لارنس بشنوئی گینگ کا بادشاہ کے کلب پر بم سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی شہر چندی گڑھ میں بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب پر بم سے حملہ کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ میں جن دو کلبوں کے باہر دھماکے سنے گئے ان میں سے ایک بادشاہ کا ہے۔ گینگ نے مبینہ طور پر بھتہ کی رقم نہ دینے پر بم حملہ کیا۔

لارنس بشنوئی سے منسلک کینیڈا میں مقیم گولڈی برار نے فیس بک پوسٹ بم حملہ کی ذمہ داری قبول کی اور بتایا کہ سیویل بار اینڈ لاؤنج اور ڈی اورا کلب کے باہر ہونے والے بم حملے ہم نے کیے۔

- Advertisement -

سیویل بار اینڈ لاؤنج کے مالک ریپر و گلوکار بادشاہ ہیں جبکہ ڈی اورا کلب مقامی تاجر چلاتے ہیں۔

فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ کلب کے دونوں مالکان سے فون کے ذریعے بھتے کی رقم کیلیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گینگ کے رکن نے مزید لکھا کہ بم حملہ ایک پیغام دینے کیلیے کیا گیا کہ جو بھی ایسی فون کالز کو نظر انداز کرے گا اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر، پولیس حکام نے بتایا کہ معاملے کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تاہم، کلب مالکان کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو کلبوں پر دیسی ساختہ بم پھینک کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے میں کلبوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ لارنس بشنوئی اس وقت سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کیس میں گجرات کی سابرمتی جیل میں قید ہے۔

گولڈی برار کا اصل نام ستیندرجیت سنگھ ہے اور وہ کینیڈا سے اپنا گینگ چلاتے ہے۔ اس کو سال کے شروع میں حکومت نے دہشتگردوں کی فہرست مین شامل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں