جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم پانچویں بار مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سانحہ نو مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پانچویں بار مؤخر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کی کم حاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کردی گئی اور پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر نوید ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مکمل ثبوت ہیں، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ جی ایچ کیو پر حملہ نہیں ہوا۔

نوید ملک نے استدعا کی ملزموں کے خلاف تمام شواہد اور گواہان موجود ہیں، تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

اے ٹی سی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شیریں مزاری، شبلی فراز، عمرایوب، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت ایک سو انیس ملزمان نامزد ہیں۔

دوران سماعت بابراعوان نے مقدمے سے عمر ایوب کی بریت کی درخواست بھی دائر کی جبکہ شیری مزاریں کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکردی گئی۔

خیال رہے جی ایچ کیو حملہ کیس عدالت نے 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دےرکھا ہے اور نامزد ملزمان پربیرون ممالک جانے پرپابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں