منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)ا نے ایل پی جی گیس مزید مہنگی کردی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے 79 پیسے مقرر کردی گئی۔

اوگرا نے دسمبر کے لئے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

- Advertisement -

دسمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نومبر میں ایل پی جی کا سلنڈر 2999 روپے 47 پیسے کا تھا تاہم ڈالر کی قدرمیں اضافے سے ایل پی جی کی قیمت بڑھی ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر اوگرا نے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے3 ہزار روپے جرمانہ تھا، اب جرمانہ 3 ہزار سےبڑھا کر کم سے کم 10لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس کے ساتھ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔

ملک میں ایل پی جی کےاستعمال میں تیزی سےاضافے کی وجہ سےاوگرا نےفیصلہ کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی کےقوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال کی سزا بھی ہوگی۔

ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کوبچانے کے لیےقوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں، اوگرا کےنئےقوانین کی سمری حتمی منظوری کیلئے حکومت کو بجھوادی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں