جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک نے پاکستان ریلویز کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلویز کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا، ریلویز پر 43 کروڑ واجب الادا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے پاکستان ریلویز کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا، ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویزکے 31 کنکشنز پر 43 کروڑ واجب الادا ہیں ، عدم ادائیگی پر ریلویز کو بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔

کے ای ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز بجلی کی بحالی کیلئے فوری واجبات ادا کرے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کو بجلی منقطع کرنے سے قبل متعدد نوٹسز جاری کیےگئے، ریلوے حکام نے متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی۔

یاد رہے سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کے خلاف کے الیکٹرک کے حق میں حکم جاری کیا تھا۔

کے ای نے پاکستان ریلویز کے ڈیمانڈ نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کا مؤقف تھا کہ پاکستان ریلویز بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان ریلویز کھمبوں اور تاروں کی مد میں مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا ہے، قانون کے تحت پاکستان ریلویز کو پیسے مانگنے کا اختیار نہیں ہے، یہ انسٹالیشن کے الیکٹرک کی نجکاری سے پہلے کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں