جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ممتا کلکرنی 25 سال بعد منظر عام پر، اب کیسی دکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی پہنچ گئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممتا کلکرنی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں کہ ’ہیلو دوستو، میں ممتا کلکرنی ہوں اور 25 سال بعد انڈیا، بمبئی، ممبئی، امچی، ممبئی آئی ہوں‘۔

وہ سال 2000 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئی تھیں اور اب تقریباً 25 سال بعد واپس آئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں اور نہیں جانتی کہ اس بات کا اظہار کیسے کروں، جب پرواز اتری تو میں اپنے دائیں اور بائیں دیکھ رہی تھی، 25 سال بعد اپنے ملک کو فضا سے دیکھا تو جذباتی ہوگئی تھی اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے تھے۔

ممتا کلکرنی نے بھارت وطن لوٹنے کی وجہ بیان نہیں کی۔ اداکار نے کامیاب بالی وڈ فلموں رام لکھن، وقت ہمارا ہے، کرانتی ویر، کرن ارجن، سب سے بڑا کھلاڑی، تحریک اور بازی میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم 2002 میں ریلیز ہوئی تھی۔

2016 میں پولیس نے اداکارہ کا نام 2000 کروڑ روپے کے بین الاقوامی منشیات کے ریکیٹ اور گینگسٹر کو میتھمفیٹامین کی غیر قانونی تیاری کیلیے ایفیڈرین کی سپلائی کرنے میں ملوث ملزموں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھی وکی گوسوامی اور دیگر شریک ملزمان کے ساتھ جنوری 2016 میں کینیا میں منشیات کے ایک بین الاقوامی رنگ میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں