کراچی : پولیس نے سولجر بازارتھانے کی حدود میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فلیٹ میں آن لائن جواکھیلا جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایسٹ پولیس نے کراچی کے دوسرے سب سے بڑے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ، سولجر بازار تھانے کی حدود میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں منظم جوئے کا اڈہ چلانے والی ادیبہ شامل ہیں ، کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ، کیش، پلے کارڈ اور دیگرسامان برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ آپریشن میں سہراب گوٹھ شارع فیصل اورفیروزآباد پولیس نےحصہ لیا ، چھاپے کے وقت 40 سے زائد افراد موجود تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں آن لائن جواکھیلا جارہا تھا ، چھاپے کے دوران 2جواری دوسری منزل سے کود کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ ادیبہ نے گھر چاروں جانب سے سیل کر رکھا تھا اور چھاپوں کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا رکھے تھے۔