منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، شہری آئل جمع کرنے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر کوکنگ آئل سڑک پر بہہ گیا، بڑی تعداد میں شہری سڑک پر بہتا آئل جمع کرنے پہنچ گئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ٹینکر سے گرنے والا تیل سڑک پر بہنے لگا تو شہری ڈبے بوتلیں ڈرم لے کرپہنچ گئے۔

آئل گرنے کے بعد متعدد افراد پھسل کر زخمی ہو گئے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا، صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے رینجرزکی بھاری نفری پہنچی اور پولیس کو بھی تعینات کردیا گیا۔

پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر دفاتر جانے والے شہریوں کو پیدل جانے کا مشورہ دیتے رہے تا کے وہ حادثے کا شکارنہ ہوجائیں۔

جہاں درجنوں افراد مال مفت سمجھ کر تیل جمع کرتے رہے وہیں ایک شہری ویسٹ ہارف کی اترائی پر اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے میں مصروف رہا، تین گھنٹے بعد حادثے کا شکار آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر کار پر اُلٹ گیا تھا، جس کے سبب پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، 2 مغوی بازیاب

آئل ٹینکر اُلٹنے کے سبب کار ٹینکر کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا متوفی کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں