بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پشپا ٹو نے 2 دن میں ہی پشپا ون کی مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

پشپا ٹو نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا بینچ مارک قائم کردیا ہے، فلم صرف دو دن میں پشپا ون کی کمائی سے آگے نکل گئی۔

ساؤتھ سپراسٹار الو ارجن کی فلم پشپا ٹو: دی رول باکس آفس پر حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہی ہے، فلم نے پشپا ون کی لائف ٹائم کمائی کو محض دو دنوں میں ہی پیچھے چھوڑتے ہوئے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرتے ہوئے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔

سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے الو ارجن کے اسٹارڈم میں چار چاند لگادیے ہیں، بھارتی اور عالمی باکس آفس پر یہ الو ارجن کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بن گئی ہے۔

پشپا ٹو نے صرف دو دنوں میں عالمی باکس آفس پر 421 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے جو اب تک کسی بھی فلم کا ریکارڈ ہے جبکہ فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں پشپا ٹو کی گراس انکم 449 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

2021 میں فلم کا پہلا پارٹ ریلیز ہوا تھا جس نے کورونا کی صورتحال کے باوجود کافی اچھا بزنس کیا تھا، فلم نے تین سال قبل عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 350کروڑ روپے کی لائف ٹائم کمائی کی تھی۔

اس کلکشن میں سے 313.8 کروڑ روپے پشپا ون نے بھارت سے کمائے تھے جبکہ فلم کی اوورسیز کلکشن 36.3 کروڑ روپے تھی۔

پشپا ٹو میں الو ارجن کے ساتھ ساتھ رشمیکا مندانہ اور فہد فاسل نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کو جس طرح شائقین کی جانب سے پسندیدگی سے نوازا جارہا ہے اس سے واضح ہے کہ یہ کمائی میں بھارتی سینما کی بڑی بڑی فلموں کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں